پتور26/نومبر (ایس او نیوز)پتور پولیس نے کوزی کوڈ ایئر پورٹ پر رمیز راجاعرف فیاض کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دبئی سے چینئی ہوتا ہوا یہاں پہنچا۔ رمیز عرف فیاض پرراجدھانی جیویلرس کے پاس اکتوبر۵۱۰۲ میں ہونے والے شوٹ آوٹ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ تب سے رمیز فرار ہوگیا تھا اور دبئی میں سیلس مین کا کام کررہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ۶/اکتوبر کو 6افراد کی ایک ٹولی نے راجدھانی جیویلرس کی دکان پرتین راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ان میں چار ملزموں کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ جبکہ رمیز اب تک فرارتھا اور چھٹے ملزم کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ کہتے ہیں کہ فائرنگ کے وقت رمیز موٹر بائک چلا رہا تھا۔دیگر گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت یاسر، علی عرف منا، انور اور کالیا رفیق کے طور پر کی گئی ہے۔